Aaj News

زہری میں جے یو آئی کے رہنما غلام سرور قاتلانہ حملے میں ساتھی سمیت جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد نے تراسانی کے مقام پر فائرنگ کی
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2025 11:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے زہری میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما غلام سرور قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تراسانی کے مقام پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما کے غلام سروراپنے ساتھی امان اللہ سمیت جاں بحق ہوگئے۔

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ اور خودکش حملہ آور کی تصویر جاری

خاندانی ذرائع کے مطابق سوراب دھرنے سے واپس زہری آتے ہوئے وڈیرہ غلام سرور موسیانی پر حملہ ہوا جس میں وہ ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔ حملے میں شہید وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور مولوی امان اللہ کی نعشیں ٓاسپتال منتقل کردی گئیں۔

زہری حملے میں وڈیرہ غلام سرور کے دو زخمی ساتھی مولوی صبغت اللہ اور محمد رمضان کو زہری اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

جمیعت علمائے اسلام کے رہنما اسلم غوری نے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ جے یوآئی کے صوبائی رہنماغلام سرور اورمولانا امان اللہ کی شہادت افسوسناک ہے۔

بلوچستان