کرم فسادات میں شامل کالعدم تنظیم کے دہشتگروں کے سروں کی قمیت مقرر
کرم فسادات میں شامل کالعدم تنظیم کے دہشتگروں کے سروں کی قمیت مقرر کر دی گئی۔ سی ٹی ڈی پشاورنے دہشگردی کے مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی۔
سی ٹی ڈی پشاور نے انتہائی مطلوب 14 افراد کے سروں کی قمیت مقررکردی، دہشتگردوں کے سرکی مجموعی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ مقرر کی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مطلوب افراد میں کاظم عرف احمد کے سرکی قمیت 3 کروڑمقرر کی گئی۔
پارا چنار: راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی ادارے تاحال بند، سحر و افطار کا سامان بھی ناپید
دیگر مطلوب دہشت گردو میں احمد اللہ 2 کروڑ، مکرم خان ڈیڑھ کروڑ، درویش وزیر ایک کروڑ، سیف اللہ، عثمان اور نوراللّٰہ کے سر کی قیمت ایک ایک کروڑروپے مقرر کی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گردوں کی اطلاع دینے والوں کو انعامی رقم دی جائے گی۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔