تیز رفتار ٹرک کی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو ٹکر، ایک اہلکار جاں بحق، 5 شدید زخمی
حادثہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں پیش آیا
بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک اور سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بیرچوکی کے مقام پر پیش آیا، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی جب تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مقبول ترین
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔