Aaj News

سابق وزیر تعلیم بلوچستان طاہر محمود خان انتقال کر گئے

مرحوم کی میت کراچی سے کوئٹہ لائی جائے گی، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی
شائع 23 فروری 2025 09:27am

سابق وزیر تعلیم بلوچستان طاہر محمود خان انتقال کر گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے طاہر محمود خآن کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت کوئٹہ لائی جائے گی، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

بلوچستان

Tahir Mehmood Khan