پشاور ہائیکورٹ کا پنجاب کے سیاستدانوں کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار
ماضی میں ایک پارلیمنٹرین کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دی گئی تھی جس کا غلط فائدہ اٹھایا گیا، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ
پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور دیگر افراد کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب کے رہائشی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کریں۔
سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ایک پارلیمنٹرین کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، جس کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔
سینیٹ میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج
عدالت نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے لیے بھی ایسی ضمانتوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاکہ قانون کا غلط استعمال نہ ہو۔
Peshawar High Court
مقبول ترین
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔