باباگورونانک یونیورسٹی میں تیسرے رنگا رنگ اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز
باباگورونانک یونیورسٹی میں تیسرے رنگا رنگ اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، طلبا کے ساتھ اساتذہ نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا.
باباگورونانک یونیورسٹی میں کھیلوں کا میلہ سج گیا، اسپورٹس فیسٹیول کے افتتاح پر شمع روشن کی گئی۔ رسہ کشی، نیزہ بازی اور کرکٹ کے مقابلوں میں طلبا کے ساتھ اساتذہ نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔
تقریب میں گھوڑا ڈانس پیش کیا گیا، طلبا نے بھی خوب بھنگڑا ڈالے۔ مقررین نے کھیلوں کے مقابلوں کو طلبا کی جسمانی اور ذہنی نشوونماء کے لٸے اہم قراردیا۔
کھیلوں کا یہ میلہ چار روز تک رونقیں بکھیرتا رہے گا۔
دوسری جانب امریکا، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک سے سکھ یاتریوں کےایک سو بہتر رکنی وفد نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔
سکھ یاتری جتھہ لیڈرڈاکٹر سردار پربندر سنگھ کی قیادت میں گوردوارہ جنم استھان پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
مختلف ممالک سے آٸے سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور گوردوارہ جنم استھان کے مختلف حصوں کادورہ کیا۔ سکھ یاتریوں کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
سکھ یاتریوں نے گوردواہ جنم استھان آمد پرخوشی و مسرت کا اظہار کیا جبکہ قیام و طعام اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔