باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے زیادتی کرتے پکڑا گیا، شہری پر فائرنگ
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں
 
    
        لاہور کے علاقے مناواں میں ایک باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اہلکار نے پکڑے جانے پر شہری پر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے ملزم اہلکار کو قابو کر کے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان ساجد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم اہلکار کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے، جو شفیق آباد تھانے میں تعینات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
lahore police
Beggar's Rape
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔