گلیات کے جنگلات میں آگ مقامی آبادی تک پہنچ گئی
آگ نے ہزاروں درخت جلا ڈالے، جنگلی حیات بھی شدید متاثر
ایبٹ آباد کے علاقے لوہر گلیات کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلے مقامی آبادی تک پہنچ گئے۔
آگ سے گاؤں چہان کو شدید خطرہ لاحق ہے، آگ نے ہزاروں درخت جلا ڈالے ہیں، جبکہ جنگلی حیات بھی شدید متاثرہوئی ہے۔
محکمہ جنگلات، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک آگ بجھانے کے لیے عملی اقدامات نہیں کئے۔
خیال رہے کہ پانچ روز قبل بھی گلیات کے جنگلات میں مختلف مقامات پر آگ لگ گئی تھی، جس نے ہزاروں قیمتی درخت جلا ڈالے تھے۔
forest fire
Galiyat
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔