Aaj News

پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا

حکومت سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہائشیوں سے وصولی ہوگی، ایکسائز حکام
شائع 20 جنوری 2025 01:28pm

پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ اب شہری علاقوں سے باہر ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائےگا۔

ایکسائز حکام کے مطابق حکومت سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں رہائشیوں سے وصولی ہوگی، منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے نئے سسٹم کے تحت ڈی سی ریٹ پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای ٹی او ایکسائز کو اختیار ہوگا کہ وہ ٹیکس تشخیص کرسکے۔

حکام کے مطابق پنجاب بھر میں 25 لاکھ کے قریب پراپرٹی مالکان ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں۔ شہر سے باہر ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سسٹم میں شامل کرنے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ متوقع ہے۔

ایکسائزحکام نے بتایا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لئے سمری رواں ہفتے حکومت کو بھجوائےگی۔

Punjab Property Tax