Aaj News

دالبندین میں سیکیورٹی ادارے کا آپریشن، دہشت گرد اپنا بھاری ہتھیاروں کا ذخیرہ چھوڑ کر فرار

سیکیورٹی ادارے نے دہشتگردوں کے فرار کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا
شائع 21 دسمبر 2024 08:10pm

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی ادارے نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد اپنا بھاری ہتھیاروں کا ذخیرہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ادارے نے دہشتگردوں کے فرار کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی مشین گن، گولہ بارود کے پاؤچ اور 355 راؤنڈز شامل ہیں۔

پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

اس کے علاوہ 12 سکرو گرینیڈ کے ساتھ ایک لانچر، چھ میگزین اور 129 راؤنڈز، ایک سب مشین گن برآمد ہوئی۔

ساتھ ہی پرائما کارڈ، دھماکہ خیز مواد کا ایک مکمل بنڈل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ چار چارجرز کے ساتھ چار وائرلیس کمیونیکیشن سیٹ بھی قبضے میں لیے گئے۔

ہتھیاروں کے اس ذخیرے میں ایک 30 بور پستول، جس میں گولہ بارود کے دو راؤنڈ تھے، ایک ایم فور رائفل، ایک دوربین، تین میگزین، 413 راؤنڈز، ایک بندولیئر پستول اور گولہ بارود کے تین راؤنڈ شامل ہیں۔

بلوچستان

Intelligence Operation

Dalbandin