Aaj News

امیتابھ بچن ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہوں پر مداحوں سے ناراض

بلاگ ایسے وقت آیا ہے جب بالی ووڈ میں ابھیشک بچن اور ایشورائے کی طلاق کی افواہیں زوروں پر ہیں
شائع 08 دسمبر 2024 10:11pm

بالی ووڈ اینگری مین امیتابھ بچن ابھیشیک اور ایشوریا رائے کی طلاق پر مداحوں سے ناراض ہوگئے، اپنے حالیہ ایک بلاک میں لکھا ہے کہ بہت کم زہن لوگ ”کمیوں“ کو چھپانے کے لیے ”ایسی ہی جعلی خبریں چھاپتے ہیں“۔

یہ بلاگ ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارت میں ان دنوں ابھیشک بچن اور ایشورائے کی طلاق کے افواہیں زوروں پر ہیں۔

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اس ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پہلے بھی خفیہ نوٹ شیئر کیا تھا جس میں انہوں لکھا کہ ’بیوقوف، محدود دماغ والے‘ کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ اس کے بعد گزشتہ دنوں اپنے ایک بلاگ پرامیتابھ نے کہا کہ ایسے لوگ اپنی ”کمیوں“ کو چھپانے کے لیے ”ایسی ہی جعلی خبریں چھاپتے ہیں“۔

امیتابھ بچن اپنی بہو سے کیا ہوا وعدہ پورا نہ کر سکے

امیتابھ بچن سال میں 2 بار سالگرہ کیوں مناتے ہیں؟

امیتابھ بچن 81 سال کی عمر میں بھی کیوں کام کررہے ہیں؟ وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکار نے اپنے نوٹ میں مزید لکھا ہے ”بے وقوف اور محدود دماغ والے لوگوں کی دنیا میں کمی نہیں؛ وہ اپنی ذاتی، بے دماغ، آدھی عقل کی کمیوں کو چھپانے کے لیے ہر روز ایسے بے وقوف جعلی جعلی چیزیں بناتے اور چھاپتے رہتے ہیں۔“ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ امیتابھ بچن نے ابھیشک اور ایشوریا رائے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نوٹ پردستخط کردیے کہ وہ ”میری محبت۔“ ہیں۔

Indian Actor

Amitabh Bachchan

Bollywood superstar