وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دیں

شدید گرم موسم کے تحت تعطیلات بڑھائی گئی ہیں، وفاقی وزارت تعلیم
شائع 28 جولائ 2024 07:40pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کے تحت تعطیلات بڑھائی گئی ہیں۔ تعلیمی ادارے 4 اگست تک بند رہیں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں 5 اگست سے بحال ہوں گی۔

Schools

Hot Weather

holiday

summer holidays