پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار

چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 11:25pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے 5 جولائی کا چیف کمشنر کا این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیا۔

اس حوالے سے جاری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جلسہ این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیرالتوا تصور ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کے ساتھ درخواست پر فیصلہ کرے۔

تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد گرفتار

فیصلے میں کہا گیا کہ پانچ جولائی کے آرڈر کے مطابق محرم میں لا اینڈ آرڈر صورت کی وجہ سے این او سی واپس لیا گیا اور این او سی واپس لینے سے پہلے چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے چیف کمشنر کے آرڈر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti jalsa noc

applicants