عید کی نماز کے بعد معمولی جھگڑے پر محلے داروں نے دو بھائی اور چچا کو قتل کردیا

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا
اپ ڈیٹ 17 جون 2024 09:53am

گوجرانوالہ میں کھیالی کے علاقہ کوٹلی میر شکیرا میں معمولی تلخ کلامی پر دو افراد کی چوک پر کی گئی اندھا دھند فائرنگ سے 3 راہگیر جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو افراد کی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔

بلوچستان میں پولیس موبائل کو حادثہ، 5 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں دو بھائی اور چچا شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فریقین محلے دار ہیں اور ان کا گزشتہ رات معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا، متاثرہ فریق عید کی نماز کے بعد چوک میں کھڑے تھے کہ اس دوران ملزمان نےفائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

firing

Gujranwala