عالیہ حمزہ سرگودھا جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار

عالیہ حمزہ گوجرانوالہ پولیس کو 9 مئی کے مقدمہ میں مطلوب ہیں
شائع 06 جون 2024 04:14pm

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو رہائی کے بعد سرگودھا جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

گوجرانوالہ پولیس نے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کے بعد بتایا کہ عالیہ حمزہ گوجرانوالہ پولیس کو 9 مئی کے مقدمہ میں مطلوب ہیں۔

ایک روز قبل سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کرکے گوجرانوالہ لایا گیا تھا۔