جیکب آباد میں ٹینڈر مافیہ کا آج نیوز کی ٹیم پر حملہ

انجینئر کی جانب سے آج نیوز کے رپورٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی
شائع 06 جون 2024 01:45pm

جیکب آباد میں غیر قانونی ٹینڈر پاس مافیہ کے خلاف رپورٹنگ کرنے پر مافیہ نے آج نیوز کی ٹیم پر حملہ کرنے کی کوشش جبکہ رپورٹر کو بھی قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں غیرقانونی ٹینڈرپاس کرنے پر ایجوکیشن ورکس آفس میں جھگڑا ہوا تھا۔

انجینئر کی جانب سے آج نیوز کی ٹیم پر حملہ کیا گیا جبکہ لوگو چھیننے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

انجینئرکی جانب سے آج نیوزکے رپورٹر کو قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ ٹھیکیداروں کے احتجاج پر انجینئر آفس چھوڑ کر چلےگئے۔

اس موقع پر ٹھیکیدار کا کہنا تھا کہ انجینئر ٹھیکہ دینے کیلئے 20 ہزار رشوت لے رہا ہے۔

AAJ NEWS

attack

Jacobabad

Reporter