باردانہ کی تقسیم میں خرد برد کے الزام میں پاسکو کے تین افسران معطل

ایف آئی اے نے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، افسران سے چارج واپس لے لیا گیا
شائع 24 مئ 2024 11:45am

گندم کے باردانہ کی تقسیم میں ایک ارب روپےسے زائد کی خرد برد کےالزام میں پاسکو کےتین افسران کو معطل کرکے چارج واپس لے لیا۔

پاسکو کےتین افسران کےخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے نے جی ایم پاسکو، زونل ہیڈ بورے والا اور بہاولنگر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

ملزمان 95 کروڑ94 لاکھ 20 ہزارروپے خورد برد کےالزام میں مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔ ایم ڈی پاسکو کے مطابق زونل ہیڈزجبران اقبال، راو محمد اکرم معطل، چارج واپس لےلیا گیا۔

punjab

Wheat Crisis

Wheat Scandal

Bardana