ٹرانسپیرنسی رپورٹ سے متعلق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ممکنہ آخری فیصلہ ہوگا

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عدلیہ کا کرپشن میں دوسرا نمبر ہے
شائع 07 اپريل 2024 11:36am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان ریٹائرمنٹ سے قبل ممکنہ طور پر اپنا آخری فیصلہ کل سنائیں گے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عدلیہ کا کرپشن میں دوسرا نمبر ہے۔

اس رپورٹ کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان اس معاملے پر بروز پیر فیصلہ سنائیں گے۔

ریٹائرمنٹ سے قبل چیف جسٹس ابراہیم خان کا ممکنہ طور پر یہ آخری فیصلہ ہوگا۔

Peshawar High Court

Pakistan Institute of Legislative Development and Transparency

CORRUPTIOIN