کشمور : چھاپے کے دوران پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی
ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، اہلکار
کشمور میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس پر حملے کا واقعہ میانی ایٹ بڈانی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مختلف کیسز میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا، اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی حملہ کیا۔
Sindh Police
جرائم
Dacoits
مقبول ترین
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔