پرویز خٹک پی ٹی آئی پی کی چیئرمین شپ اور پارٹی ممبر شپ سے مستعفی

پارٹی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی تک محمود خان قائم مقام چیئرمین رہیں گے
شائع 17 فروری 2024 05:01pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک چیئرمین شپ اور پارٹی ممبر شپ سے مستعفی ہوگئے۔

پارٹی اجلاس میں پرویز خٹک کا استعفی منظور کرلیا گیا۔

پرویز خٹک نے انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن انتخابات میں ناکامی قبول کرتا ہوں۔

پارٹی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی تک محمود خان قائم مقام چیئرمین رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پرویز خٹک نے سیاست کو عارضی طور پر خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ فی الحال کچھ وقت کے لئے سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔

Pakistan Politics

انتخابات 2024

Pervaiz Khattak

Pakistan Elections 2024