بنوں : امیدوار کی فائرنگ، بیلٹ پیپر چھین لیے، پولنگ اسٹیشن نمبر 104 پر پولنگ روک دی گئی
سیاسی جماعت کے امیدوار اسلحہ کی نوک پر بیلٹ پیپر چھین کر لے گئے، پریزائیڈنگ آفیسر
بنوں میں امیدوار کی فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن نمبر 104 پر پولنگ روک دی گئی۔
امیدوار نے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق حلیم زادہ پی کے 99 پر پی ٹی آئی پی کا امیدوار ہے۔
پریزائیڈنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے امیدوار اسلحہ کی نوک پر بیلٹ پیپر چھین کر لے گئے۔
فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن نمبر 104 پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔