لندن کی سینٹرل کرمنل کورٹ میں آگ لگ گئی
آگ لگنے کے بعد 1500 کے قریب افراد کو عمارت سے بحفاظت نکالا گیا
سینٹرل لندن اولڈ بیلے میں واقع کرمنل کورٹ میں آگ لگ گئی۔
وسطی لندن میں اولڈ بیلی کورٹ میں آگ لگنے کے بعد آس پاس کی عمارتوں سے تقریبا 1500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
آگ لگنے سے قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آگ بجھانے کے عمل میں 4 فائر انجن اور 25 کے قریب فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

عمارت سے دھواں نکلنے سے پہلے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔