8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

عام تعطیل ووٹرز کی آسانی کے لیے دی گئی ہے، الیکشن کمیشن
شائع 01 فروری 2024 12:58pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کی منظوری دیدی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل ووٹرز کی آسانی کے لیے دی گئی ہے۔