مردان: عوامی نیشنل پارٹی کی نامزد امیدوار دھماکے میں زخمی

امیدوار کو علاج معالجہ کیلٸے ایم ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شائع 30 جنوری 2024 04:01pm

مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالعزیز گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔

عبدالعزیز پی کے 56 سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

امیدوار کو علاج معالجہ کیلٸے ایم ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔