خواجہ آصف نے صحافی وجاہت سعید کو کھری کھری سناد یں
صحافی وجاہت سعید خان نے ٹویٹر پر سیالکوٹ بھارت کے حوالے ہونے کی خواہش کی تھی
مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف نےصحافی وجاہت سعید کوجوابی ٹوئٹ میں کہاکہ اختلاف کرنا، پسند ناپسند، نفرت کرنا ہر ایک انفرادی کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے متعلق یہ کہنا کہ اس شہر کو بھارت کے قبضے میں چلا جانا چائیے تھا کیونکہ خواجہ آصف اس شہر کا باسی اوریہاں پی ایم ایل کا کامیاب جلسہ ہواہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ ہی ذہنیت 9 مئی بغاوت، دہشت گردی کے پیچھے کارفرما تھی،یہ سوچ کسی پاکستانی کی نہیں ملک دشمنی کی آگ میں جلتے ہوئےکسی فرد کی ہوسکتی ہے۔(ایسے افراد یا گروہ) شاید صرف سیالکوٹ ہی نہیں پاکستان کو بھی بھارت کے حوالے کرنا چاہتےہوں۔
وجاہت سعید نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی رہنما شزا فاطمہ خواجہ کی جانب سے ن لیگ کے سیالکوٹ جلسے کی شیئر کی جانے والی ویڈیو پر ایک ایسا تبصرہ کیا جس نے سوشل میڈیا
صارفین خصوصاً پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے باسیوں کو خاصا مشتعل کیا۔
انہوں نے لکھا تھا، ’ سیالکوٹ وہ شہر ہے جس نے ہمیں صرف فٹ بال اورخواجہ آصف دیا، اس کے علاوہ کچھ نہیں، 65 کی جنگ میں بھارت کی شکست پر سیالکوٹ انہیں دے دینا چاہئیے تھا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔