لاہور: پی ٹی اے کا وی او آئی پی گرے سیٹ اپ پر چھاپہ،2افراد گرفتار
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انو یسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کرنیسپاک ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں گرے ٹریفکرز کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا
پی ٹی اے حکام کے مطابق چھاپے کے دوران 188 فعال سمیں، 9 وی او آئی پی گیٹ ویز (32 پورٹس)5 لیپ ٹاپ اور 2 نیٹ ورک سوئچ برآمد ہوئے،2افراد کو موقع سے گرفتار بھی کیا گیا،ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
غیر قانونی سیٹ اپ کے خلاف کامیاب چھاپہ ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے ضمن میں پی ٹی اے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ اقدام گرے ٹریفک کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے کی مسلسل نگرانی،عزم اور مسلسل کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ جس سے ملک میں قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان میں بھی کمی واقع ہو گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔