نواب اکبربگٹی کے پوتے نے سیکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا
نوابزادہ گہرام بگٹی کا حساس علاقوں میں انتخابی مہم کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ
نواب اکبربگٹی کے پوتے نے سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی،نوابزادہ گہرام بگٹی پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے امیدوار ہیں
نوابزادہ گہرام بگٹی نے درخواست میں بتایا کہ ڈی آر او ڈیرہ بگٹی نے21 حساس پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قراردیا،انہیں ان علاقوں میں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی۔
انہوں نے درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ ڈی آر او،ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔
نوابزادہ گہرام بگٹی نےدرخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ان 21 پولنگ اسٹیشنز پرایف سی اہلکار تعینات کرے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں بھی سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔