محکمہ اوقاف سندھ کی آمدن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

محکمہ کی اربوں روپے کی پراپرٹی ہے لیکن کرایا نہ ہونے کے برابر جمع ہوتا ہے، نگراں وزیر
شائع 12 دسمبر 2023 07:37pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیر قانون و اوقاف سندھ عمر سومرو نے محکمہ اوقاف کی آمدن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اوقاف عمرسومرو نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کی اربوں روپے کی پراپرٹی ہے، لیکن اس پراپرٹی کا کرایا نہ ہونے کے برابر جمع ہوتا ہے۔

عمر سومرو نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کا کرایا بڑھایا جائے گا، محکمہ کی آمدن کا تھرڈپارٹی آڈٹ کرایا جائے گا، جس سے حقیقی صورتحال سامنے آئے گی۔

Sindh Caretaker setup

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

Omer Soomro