کراچی کے ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق

اورنگی ٹاؤن کے رہائشی 55 سالہ شخص میں وائرس کی تشخیص ہوئی
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 08:19pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اورنگی ٹاؤن کے رہائشی پچپن سالہ شخص میں کانگوکی تشخیص ہوئی ہے، متاثرہ شخص کو 2 روز قبل جناح اسپتال داخل کیا گیا۔

کراچی میں ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، 55 سالہ متاثرہ شخص کا تعلق اورنگی ٹاؤن تنولی کالونی سے ہے۔

متاثرہ شخص کو2 روز قبل جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد آج کانگو وائرس پازیٹو رپورٹ آئی ہے، تاہم مریض کی حالت قدرے بہتر ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک سے مکمل رابطے میں ہے، اور ان کے ساتھ مل کر متاثرہ گھر اور ملحقہ علاقے میں ٹک کنٹرول سرگرمی شروع کی جائے گی۔

Congo

congo virus

Doctors Congo Virus