گولارچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے تباہی

موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں سے بجلی کے پولز اور درخت اکھڑ گئے
شائع 17 ستمبر 2023 11:41pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

گولارچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔

بارش اور تیز ہواؤں سے کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔

طوفانی ہواؤں سے سائن بورڈز اکھڑ گئے۔

موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں سے بجلی کے پولز اور درخت اکھڑ گئے۔

میرپور خاص میں جھڈو نوکوٹ سمیت گرد و نواح میں طوفانی بارش سے شاہراہیں زیر آب آگئیں، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی شہر اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوگئی۔

بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

تیز ہواؤں کی وجہ سے نواب بازار میں متعدد دکانوں کے چھپرے اڑ گئے۔

sindh

Heavy rain

flood 2023