کراچی میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنیوالا ملزم مارا گیا

ملزم کا تعلق ریاست جدگال نامی گینگ وار سے ہے
شائع 25 اگست 2023 10:37am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ملزم مارا گیا۔

پولیس ملزم کو گرفتارکرنے کیلئے جہان آباد پہنچی، تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ میں ملزم عمران عرف ٹڈا ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق ریاست جدگال نامی گینگ وار سے ہے۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرکے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

جرائم

Street Crimes