Aaj News

ہالا: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مستقل ملازمتوں کے لئے احتجاج، قومی شاہراہ بند کردی

احتجاج کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
شائع 10 اگست 2023 03:29pm

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مستقل ملازمتوں کے حصول کے لئے دھرنا دے کر قومی شاہراہ کو بند کردی، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ضلع مٹیاری کے شہر ہالا میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مستقل ملازمتوں کے حصول کے لئے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک معطل ہونے سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسسٹنٹ کمشنر ہالا دھرنے میں پہنچے اور مظاہرین کو مطالبات پورے کرنے یقین دہانی کرائی، جس کے بعد مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔

Lady Health Workers