چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرری پرغور کیا جائے گا۔
شائع 27 جولائ 2023 10:26am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے دو اگست کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہونیوالے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرری پرغور کیا جائے گا۔

جسٹس محمد ابراہیم خان اس وقت قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تقرری کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہوا تھا۔

Chief Justice

Peshawar High Court