ایئرپورٹ آوٹ سورسنگ پالیسی کیخلاف سول ایوی ایشن ملازمین کا مظاہرہ

مظاہرے کی قیادت اکائی اور جائیکا یونین رہنماؤں نے کی
شائع 25 جولائ 2023 04:35pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

ملکی ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کے معاملے پر لاہور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن ملازمین نے حکومتی آوٹ سورسنگ پالیسی کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے ہاتھوں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ شرکا نے پلے کارڈ اور روٹیاں بھی اٹھا رکھی تھیں۔

مظاہرین نے ایئرپورٹ ٹرمینل سے خارجی گیٹ تک ریلی نکالی۔ مظاہرے کی قیادت اکائی اور جائیکا یونین رہنماؤں نے کی۔

CAA

lahore airport

Khawaja Saad Rafique