مسلسل عدم پیشی پر عدالت رانا ثناء اللہ کے وکلاء پر برہم

رانا ثناء اللہ کے ضمانتی رانا سعد بھی طلب
شائع 18 جولائ 2023 12:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات میں درج مقدمہ کے معاملے میں انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) گوجرانوالا مسلسل عدم پیشی پر رانا ثناء اللہ کے وکلاء پر برہم ہوگئی۔

عدالت نے پچیس جولائی کو رانا ثناء اللہ کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ کو بزریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس رانا ثناء اللہ کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت پیش ہو۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ضمانتی رانا سعد کو بھی 25 جولائی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

Rana Sanaullah