فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کردیا گیا
سینئر افسر فواد اسد اللہ خان ایڈیشنل ڈی جی آئی بی کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے
سینئر افسر فواد اسد اللہ خان کو انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انٹیلی جنس بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فواد اسد اللہ خان کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔ ان کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی گئی ہے۔
توسیع کے بعد فواد اسد اللّٰہ خان کو ڈی جی آئی بی کے عہدے پرہی تعینات کردیا گیا۔
سینئر افسر فواد اسد اللہ خان ایڈیشنل ڈی جی آئی بی کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
فواد اسد اللہ کا شمار سینئر افسران میں ہوتا ہے وہ اس سے قبل ادارے کے مختلف شعبوں میں سینئر عہدوں پر تعینات رہے چکے ہیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔