کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز دوسرے دن اسلام آباد پہنچ گئی

پرواز کے مسافر ملتان ایئرپورٹ پر دن بھر خوار ہوتے رہے
اپ ڈیٹ 27 جون 2023 07:51am

ایئرسیال کی پرواز ہفتہ اور اتوار کی شب کراچی سے روانہ ہوئی تھی جو پیر اسلام آباد پہنچی ہے۔

ایئرسیال کی پرواز PF130 کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی تھی، تاہم موسم کی خرابی کے باعث اسے ملتان اییرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔

اییرسیال کی پرواز صبح 4 بجے ملتان ایئرپورٹ پر اتری تھی، اور مسافروں کو 17 گھنٹے خوار کرنے کے بعد آخر کار پرواز اسلام آباد پہنچ گئی۔ مسافر گزشتہ صبح سے ملتان ایئرپورٹ پر پریشان تھے۔

islamabad international airport

air sial