کندھ کوٹ : ٹھل روڈ پر ڈاکوؤں کی مسافر کوچ پر فائرنگ
ڈاکو مسافروں سے موبائل فون اور رقم  لوٹ کر فرار ہوگئے، شہریوں کا واقعہ کےخلاف احتجاج
 
    
        کندھ کوٹ میں ٹھل روڈ پر لوٹ مار کے لئے آنے والے ڈاکوؤں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کردی۔
سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ کندھ کوٹ میں ٹھل روڈ پر ڈاکو مسافروں سے موبائل فون اور رقم سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ڈاکوؤں نے مسافر کوچ کو روکنے کے لیے فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مسافروں نے واقعےکےخلاف مگسی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ متاثرہ مسافر کوچ کوئٹہ سے بہاولپور جارہی تھی۔
Sindh Police
Kidnapping for Ransom
Dacoits
                مقبول ترین
              
              
             
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔