Aaj News

کراچی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں
شائع 21 مئ 2023 11:36am
تصویر: پکس بےٓ
تصویر: پکس بےٓ

کراچی کےعلاقے گلشن معمارمیں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت اسماعیل، نوید اورعبدالرحیم کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورچوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے اور دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔

Sindh Rangers

جرائم

Karachi Crime