Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

گورنر پنجاب اور کور کمانڈر لاہور کے درمیان رابطہ

گورنر پنجاب نے امید ظاہر کی کہ شرپسندی اور انتشار کا جلد خاتمہ ہوگا۔
شائع 10 مئ 2023 05:23pm
تصویر بزریعہ ریڈیو پاکستان
تصویر بزریعہ ریڈیو پاکستان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور کور کمانڈر لاہور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، گورنر نے کور کمانڈر سے ان کی اور اہل خانہ کی خیریت دریافت کی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مشتعل افراد کا جناح ہاؤس پر حملہ قابل مذمت ہے، بانی پاکستان سے نسبت رکھنے والے قومی اثاثہ کو نقصان پہنچایا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ سے ہماری اقدار کو نقصان پہنچایا گیا۔

گورنر پنجاب نے امید ظاہر کی کہ شر پسندی اور انتشار کا جلد خاتمہ ہوگا۔

خیال رہے کہ منگل کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے کور کمانڈرلاہور کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا تھا۔

احتجاجیوں نے عمارت میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی تھی۔

governor punjab

baligh ur rehman

politics may 10 2023

Corps Commander House Lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div