سانگھڑ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کی پنشن برانچ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

3 ملازمین کو معطل، انکوائری کیلئے پیش ہونے حکم
شائع 05 اپريل 2023 12:09pm

سانگھڑ کی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کی پنشن برانچ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ نے 3 ملازمین کو معطل کردیا جن میں اکاؤنٹس آفیسر،سب اکاؤنٹنٹ اورسینئر کمپیوٹر آپریٹر شامل ہیں۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ نے معطل ملازمین پر انکوائری کے لئے پیش ہونے حکم جاری کردیا ہے۔