توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے،استدعا
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکنے سے استدعا کی گئی ہے۔
بشریٰ بی بی نےعدالت میں نیب کی طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا اور عدالت سے16،17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قراردینے کی استدعا کی ہے۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔