Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لوئر کوہستان میں 10 افراد جاں بحق، ورثا کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

محمد خان نامی شخص کے گھر میں آگ لگنے کے باعث مکان کی چھت گرگئی
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2023 09:35am

لوئر کوہستان میں گھر میں خوفناک آتشزدگی کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو1122 کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن میں محمد خان لوہار کے گھر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گھر کی چھت گرگئی اور رہائشی افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی زیر علاج ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے اور 3 عورتیں شامل ہیں۔

ریسکیو1122 کے مطابق ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے۔ لواحقین کے مطابق ملبے تلے مزید کوئی بھی شخص لاپتہ نہیں ہے۔

دوسری جانب لوئر کوہستان میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے لاشوں کو سٹرک پر رک کر احتجاج شروع کردیا۔

مظاہرین نے شاہراہ ریشم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا اور ریسکیو اہلکاروں کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کے بروقت نہ پہنچنے پر 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Roof Collapse

house fire

lower kohistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div