سابق صوبائی وزیر کیخلاف رشوت لیکر بھرتیوں کے الزام میں تحقیقات کا آغاز

اینٹی کرپشن پنجاب نے افظ ممتاز احمد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
شائع 10 مارچ 2023 07:23pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد بھی اینٹی کرپشن پنجاب کے ریڈار پر آگئے۔

ذرائع کے مطابق حافظ ممتاز احمد پر 27 پٹواریوں کو تقریبا 22 لاکھ روپے فی بندہ رشوت لے کر بھرتی کرنے اور رشوت لیکر لوکل گورنمنٹ میں پختہ سڑکیں بنانے کا الزام ہے۔

اس ضمن میں اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق صوبائی وزیر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انہیں 11 مارچ کو طلب کرلیا۔

pti

anti corruption