الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پرگورنرپنجاب کو نوٹس بھجوادیاگیا

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا گورنرکیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ
شائع 27 جنوری 2023 09:22am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں تاحال الیکشن کی تاریخ کااعلان نہ کرنے پر گورنر بلیغ الرحمان کو نوٹس بھجوا دیا گیا۔

گورنر پنجاب کو یہ نوٹس جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گورنرکی جانب سے الیکشن کااعلان کیا جاتا ہے،اور ایسا نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے گورنر پنجاب اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

اظہرصدیق نے جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر گورنرکیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا ہے، نوٹس کے مطابق، ’گورنرنےالیکشن کااعلان نہ کیا توعدالتوں سے رجوع کیا جائےگا‘۔

governor punjab

Elections

baligh ur rehman

Judicial Activism Panel