Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ کی گرفتاری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

'گرفتاری کاعمل مکمل طور پرغیر قانونی ہے'
شائع 18 جنوری 2023 12:22pm

مرحوم عامرلیاقت حسین کی نامناسب ویڈیووائرل کرنےکے الزام میں گرفتار ان کی تیسری اہلیہ دانیہ کی گرفتاری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

دانیہ ملک اوران کی والدہ سلمیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے سمیت تفتیشی افسرعارفہ سعید کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دانیہ کی گرفتاری کےخلاف قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، گرفتاری کاعمل مکمل طورپرغیرقانونی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسرعارفہ سعید کےخلاف انکوائری کاحکم دیتے ہوئے دانیہ کی گرفتاری کوغیرقانونی قراردےکررہاکیاجائے۔

دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں 15 دسمبر کو لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔

Aamir Liaquat Hussain

Dania Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div