مظفرآباد میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

مسافر کوچ میں 12 افراد سوار تھے
شائع 06 جنوری 2023 08:36am
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مظفرآباد میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ مظفرآباد کے علاقے رحیم کورٹ میں پیش آیا جہاں مسافر کوچ کھائی میں جاگری، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مسافر کوچ میں 12 افراد سوار تھے۔