Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

جہلم: امریکی خاتون پر سسرالیوں کا مبینہ تشدد، موبائل سمیت ہزاروں ڈالرچھین لئے

سسرالیوں نے میری بیٹی سمیت جلانے کی کوشش کی، متاثرہ خاتون
شائع 19 دسمبر 2022 12:17pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

جہلم کے علاقہ سُوکھا میں سسرالیوں نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون پر مبینہ تشدد کرتے ہوئے قتل کرنے کی کوشش کی ساتھ ہی قیمتی سامان بھی چھین لیا۔

خاتون سے بیٹی کو چھیننے کی کوشش کرتے ہوئے 7 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون بھی چھین لیا، جبکہ سسرالیوں کی جانب سے کمرے میں آگ لگا کر مبینہ طور پر امریکی خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

متاثرہ خاتون نے فون کرکے والدہ اور ڈرائیور کو بلایا اور بھاگ کر جان بچائی جس کے بعد وہ اپنی والدہ اور بیٹی کے ہمراہ ڈی پی او آفس پہنچ گئی، جہاں اس نے ایس پی انویسٹی گیشن کے سامنے پورا ماجرہ بیان کیا۔

امریکی خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی 2 سال قبل جہلم کے علاقہ سوکھا کے رہائشی شعیب سے ہوئی تھی، جس کے بطن سے ایک کمسن بیٹی ہے اور نامناسب رویہ کی وجہ سے میں نے اپنے خاوند کا ویزہ منسوخ کروادیا تھا۔

خاتون کے مطابق کچھ عرصہ سے سسرالیوں سے ناچاکی چل رہی ہے اور خاوند بیرون ملک ہے، گزشتہ ماہ امریکا سے پاکستان آئی اپنی والدہ اور ڈرائیور کے ساتھ سسرال گئی تھی، میری والدہ کے جانے کے بعد میرے سسرالیوں ایاز، زوہیب، اسامہ میرے سسر اور دیگر نے میرے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ میرے پرس سے 7 ہزار ڈالر، آئی فون نکال لیا اورمیری بیٹی کو چھیننے کی کوشش کی، تو میں نے فون کرکے اپنی والدہ اور ڈرائیور کو بلالیا۔

خاتون نے مزید کہا کہ میرے سسرال والے زبردستی گھسیٹ کر کمرے میں لے گئے، آگ لگا دی جس سے میرے کپڑے پھٹ گئے، جبکہ میری والدہ اور ڈرائیور نے پہنچ کر میری جان بچائی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتارنہیں کیا جارہا اور میرے سسرالی مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Domestic Violence

Woman Rights

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div