ایس پی صدر کو فوری ارشد شریف کے لواحقین سے رابطے کی ہدایت

ارشد شریف کے لواحقین کی جے آئی ٹی سے ملاقات کروانے کی ہدایت
شائع 12 دسمبر 2022 10:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ارشد شریف کیس کے حوالے سے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا دوسرا اجلاس سی پی اوہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوا، جس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر کو فوری ارشد شریف کے لواحقین سے رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کروانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جے آئی ٹی ارشد شریف کیس کے حوالے سے روزانہ میٹنگ کرے گی اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

میٹنگ میں شہادتیں ریکارڈ کرانے والوں کی لسٹ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

JIT

arshad sharif murder case

Arshad Sharif Family