موٹروے کرپشن اسکینڈل: تمام ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
مختیارکار شفیق سومرو و دیگر کیس میں شامل ہیں۔
سکھر حیدرآباد (ایم6) موٹروے کرپشن اسکینڈل میں گرفتار 6 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
اینٹی کرپشن پولیس نے موٹروے اسکینڈل میں 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے تمام ملزمان کو 9 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزمان میں مختیارکار شفیق سومرو، ڈپٹی کمشنر عبدالعزیز انصاری شامل ہیں۔
یاد رہے کہ نوشہروفیروز پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔